۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ابو علی البصری معاون رئیس ستاد حشد الشعبی

حوزہ / حشد الشعبی کے نائب چیف آف اسٹاف ابو علی البصری نے اس بات پر زور دیا کہ داعش ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور عراق کو ابھی بھی جہاد کفائی کے فتوے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ : ملکی سیکیورٹی ادارے کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اب بھی حشد الشعبی  کی حمایت کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی  کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ابو علی البصری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ داعش ختم نہیں ہوئی ہے اور عراق کو ابھی بھی جہاد کفائی کے فتوے کی ضرورت ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حشد الشعبی  کی حمایت کی ابھی بھی ضرورت ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف جہاد کفائی کا  فتویٰ  ہے کہ جس نے میدان جنگ کے محاصرے کا تعین کیا اور داعش کے دہشت گرد گروہوں سے لڑنے اور فتح حاصل کرنے میں وسیع کردار ادا کیا اور اگر یہ فتویٰ اور رضاکاروں کی موجودگی اور حشد الشعبی وجود میں نہیں آتی تو فتح حاصل نہ ہوتی اور سیکیورٹی فورسز ،حشد الشعبی کے تعاون  سے یہ فتح حاصل ہو گئی ہے. 
البصری نے مزید کہا کہ عراق کو ابھی بھی  جہاد کفائی کے فتوے کی ضرورت ہے،کیونکہ ان دہشت گرد گروہوں کا ابھی تک خاتمہ نہیں ہوا ہے اور وہ چھوٹے گروہوں کی حیثیت سے موجود ہیں اور وہ غیر ملکی لوگوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کررہے ہیں۔ یہ گروہ کمزور اور پوشیدہ ہے ، لیکن اس فتویٰ کی ضرورت اب بھی باقی ہے۔
آخر میں ، حشد الشعبی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ابھی بھی حشد الشعبی  کی ضرورت ہے ، کیونکہ صرف حشد الشعبی یہ کام نہیں کر سکتی ، یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی فورسز اور حشد الشعبی  کے مابین اب بھی ارتقاء اور یکجہتی موجود ہے ، اور یہ جہاد کفائی کے فتوے کی بدولت سے ہی ممکن ہوا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .